We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ویڈیو لیک کا معاملہ: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر کو طلب کرلیا

ویڈیو لیک کا معاملہ: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر کو طلب کرلیا

لاہور( یو این این ) وزیراعظم نے گورنر پنجاب کی شکایت سے متعلق ویڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اور گورنر سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا۔گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر کو اسلام آباد بلوایا ہے جس میں تینوں رہنماوں سے ویڈیو لیک کے سلسلے میں بات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ون ٹو ون تینوں رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادی جماعت (ق) لیگ کے گورنر پنجاب سے متعلق تحفظات کو دور کریں گے جب کہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com