We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وفاقی حکومت کا وزراء کی مداخلت سے متعلق پالیسی بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا وزراء کی مداخلت سے متعلق پالیسی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (یو این این ) وفاقی حکومت نے وزراء کی مداخلت کے پے درپے واقعات سامنے آنے کے بعد پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی فون کال لیک ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے وزراء4 کی مداخلت سے متعلق پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین کو پابند کیے جانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں تعینات مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) طارق نیازی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر انتقامی کارروائی کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔اس معاملے پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آئی، جس میں راجا بشارت ایم ایس سے ڈاکٹر اریبہ کی سفارش کر رہے ہیں کہ انہیں واپس اسکن ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا جائے، ایسا نہ کیا تو حکومت پر انتقام کا الزام لگے گا۔اس سے قبل سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کی مداخلت کے بعد آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹایا گیا اور معاملہ سپریم کورٹ میں آنے کے بعد انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com