We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیر صحت پنجاب کے میانوالی کے متعدد طبی مراکز کے اچانک دورے

وزیر صحت پنجاب کے میانوالی کے متعدد طبی مراکز کے اچانک دورے

ڈاکٹر یاسمین راشدکالاباغ، کمر مشانی، داؤد خیل، عیسیٰ خیل کے طبی مراکز اور سکینہ ایم ایچ ہسپتال گئیں
ہسپتالوں کے عملے کی معطلی نہیں، اصلاح چاہتے ہیں، نہ سدھرنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور(یو این این )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوموار کو میانوالی کے متعدد طبی مراکز کے اچانک دورے کرکے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ وہ یکے بعد دیگرے کالاباغ، کمر مشانی، داؤد خیل، عیسیٰ خیل کے طبی مراکز اور سکینہ ایم ایچ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گئیں۔ تحصیل ہسپتال کالا باغ کے دورے میں وزیر صحت سب سے پہلے استقبالیہ میں موجود مریضوں کے پاس گئیں اور ان کی شکایات سنیں ۔ انہوں نے ایم ایس کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈز میں داخل مریضوں کو تمام ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جائیں۔ صوبہ بھر کے طبی مراکز کا مقصد صورتحال کا قریب سے جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سابق دور کے اس کلچر کا تسلسل نہیں چاہتے کہ ہر ہسپتال کے دورے میں کسی نہ کسی کو معطل یا تبدیل کر دیا جائے بلکہ ہم صرف مریضوں کی بہتری اور محکمہ صحت کے سٹاف کی اصلاح چاہتے ہیں تاہم وزیر صحت نے خبردار کیا کہ وارننگ کے باوجود نہ سدھرنے والے ملازمین سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر اطیمنان کا اظہار کیا کہ میانوالی کے تمام ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری پوری تھی جس پر انہوں نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی میانوالی کو شاباش دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ ہسپتالوں کا عملہ اپنا فرض پورا کرے۔ سردی شروع ہونے پر وارڈز میں داخل مریضوں کو کمبل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وارڈز میں بیڈز کی چادریں مکمل صاف ہونی چاہئیں۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے ڈیلیوری کیس کو ہر گز کہیں آگے نہ ریفر کیا جائے کیونکہ اس سے زچہ اور بچہ دونوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ طبی مراکز میں تمام آلات اور مشینوں کو چالو حالت میں رکھا جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com