We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیر صحت پنجاب کی تمام سرکاری ہسپتالوں کو ادویات خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر صحت پنجاب کی تمام سرکاری ہسپتالوں کو ادویات خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ادویات کی خریداری ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کریں گی،تمام اضلاع میں اشتہار جاری کردیے گئے
ادویات کے مقررہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشدکا اجلاس سے خطاب

لاہور(یو این این )وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پروکیورمنٹ سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادویات کی خریداری ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کریں گی۔ تمام اضلاع میں ادویات کی خریداری کے اشتہار جاری کردیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے زور دے کر کہا کہ ادویات کے مقررہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اضلاع کو ادویات کے معیار کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ خریدی گئی ادویات کا لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ادویات کا کافی سٹاک موجود ہے۔ پنجاب کے نئے مالی سال کی بجٹ کی منظوری سے محکمہ صحت کے لئے مزید مالی وسائل بھی دستیاب ہوں گے۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ صرف اچھی شہرت کی حامل ادویہ ساز کمپنیوں کو کنٹریکٹ جاری کیا جائے۔ ٹینڈر موصول ہونے کے بعد شفاف طریقے سے خریداری کا عمل مکمل کیا جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com