We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیر اعلیٰ کا دورہ ،پنجاب اسمبلی عمارت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ کا دورہ ،پنجاب اسمبلی عمارت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

نئی بلڈنگ کی لاگت میں 3 ارب روپے کے اضافے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ،پرویز الٰہی
لاہور (یو این این ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خاں بزدار نے پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور تعمیراتی کام کرنے والے دیگر اداروں کے افسران کو جلد از جلد عمارت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی لاگت میں 3 ارب روپے کے اضافے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ، 12 سال سے زائد عرصہ میں بھی بلڈنگ تعمیر نہ ہونا افسوس ناک ہے اب اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، بلڈنگ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، بلڈنگ کی تاخیر کے ذمہ دار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیں لہذٰا اضافی اخراجات ان سے وصول کئے جانے چاہیے ۔ قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی بلڈنگ کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا ۔بلڈنگ کے دورہ کے موقع پر سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر ، قائمقام سیکرٹری عنایت اللہ لک ، سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں ابرار احمد ، ممبر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد عابد بودلہ ، پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس ، پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری ، وائس پریذیڈنٹ نیسپاک محمد ابرار اے خان اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com