We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیر اعظم کا دورہ چین نئی راہیں متعین کرے گا، سینئر وزیر کی چینی وفدسے گفتگو

وزیر اعظم کا دورہ چین نئی راہیں متعین کرے گا، سینئر وزیر کی چینی وفدسے گفتگو

چین سمیت تمام دوست ملکوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ کرینگے:عبدالعلیم خان
کک بیک ختم ، نئے منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا :سینئر وزیر پنجاب

لاہور(یو این این )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چین سمیت تمام دوست ملکوں سے دو طرفہ تعاون کے منصوبوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے اور بالخصوص پنجاب کی تیزتر ترقی کو یقینی بنانے اور انفرا سٹرکچر میں مضبوط بنیادوں پر بہتری لانے کیلئے چینی کمپنیوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،سینئر وزیر آج یہاں چینی سرمایہ کاری کمپنیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم عمران خان کا چین کا دورہ پاک چین دوستی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گااور باہمی تعاون و ترقی کی نئی راہیں متعین کرے گا،انہوں نے چینی کمپنیوں کو پیشکش کی کہ وہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں انہیں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا اور ان سے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا ۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں آبپاشی ،توانائی ،انفراسٹرکچر،زراعت ،الیکٹرک پاور،میونسپل سروسزاور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور منصوبوں کے اجراء کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نئے منصوبوں کی تشکیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا اور اب کسی کو کسی پراجیکٹ میں کک بیک لینے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی اور نہ ہی چین کے اداروں کو سرخ فیتے کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین حالات سے بہت جلد نکل جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے لائیں گے جس سے ملکی ترقی کا پہیہ چلنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین سے دوستی اور دو طرفہ تعاون کے نئے باب کا اضافہ کریں گے اور انشاء اللہ مستقبل قریب کی معاشی ترقی میں پنجاب کا صوبہ سب سے آگے ہوگا ، انہوں نے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں انہیں انتظامی اداروں اور پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کیا جائے گا ، ملاقات میں چینی کمپنیوں چائنہ واٹر ریسورسز ، چائنہ پاک انرجی انویسٹمنٹ ،چائنہ مشینری انجینئرنگ اور چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے نمائندوں نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے اداروں کی طرف سے بھاری انویسٹمنٹ اور دو طرفہ تعاون کے منصوبوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ،چینی وفد میں چائنہ الیکٹرک پاورکے ڈپٹی چیف لی ہو ،وائس جنرل مینجر ماڈیزنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی اداروں کو پاکستان کی موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد ہے اور پنجاب کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com