We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیر اعظم پاکستان کی انسان دوست پالیسی کے تحت جنرل ہسپتال میں2 شیلٹر ہومز قائم

وزیر اعظم پاکستان کی انسان دوست پالیسی کے تحت جنرل ہسپتال میں2 شیلٹر ہومز قائم
https://screenshots.firefox.com/oTEV1JDyDQyuze9B/urdu.unnnews.net

مخیر حضرات کے تعاون سے داخل مریضوں کو ناشتہ اور دونوں وقت کا معیاری اور پرہیزی کھانے کی فراہمی
تینوں شفٹوں میں شیلٹر ہومز کی صفائی و دیگر ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے انتظامی ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
لاہور(یو این این ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی "انسان دوست "پالیسی کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین کے قیام کیلئے تقریبا 2500مربع فٹ پر مشتمل 2شیلٹر ہومز بنا دئیے گئے جہاں ضروریات زندگی کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے شیلٹر ہومز کا معائنہ کر کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رانا محمد شفیق ، اے ایم ایس ڈاکٹر جعفر شاہ ،اے ایم ایس ڈاکٹر ریاض حفیظ اورچیف سینٹری انسپکٹر طارق محمود بھی موجود تھے۔پرنسپل پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت کی روشنی میں لواحقین کے آرام کیلئے بستر لگا دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موسمی شدت سے مریضوں کے لواحقین کو محفوظ رکھنے اور دوردراز سے آنے والے لوگوں کو آرام دہ سہولیات کی فراہمی احسن ہے جس سے تیمارداروں کو دربدر بھٹکنے کی بجائے ہسپتال کے احاطے میں ہی یہ سہولت مہیا ہونے پر اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے عزیزوں کے قریب رہ کر ان کی دیکھ بھال کر سکیں گے۔اس موقع پر ایل جی ایچ میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے حکومت کی جانب سے مریض دوستی کے اس انقلابی اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں کو قیام و طعام کیلئے ہزاروں روپے کے اخراجات سے نجات ملی ہے اور پہلی مرتبہ کسی حکومت نے اس اہم مسئلہ کے حل پر توجہ دیتے ہوئے غریب پروری کا عملی ثبوت دیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے زیر علاج مریضوں کو ناشتہ اور دونوں وقت کا معیاری اور پرہیزی کھانا فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شیلٹر ہومز کیلئے انتظامی ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو تینوں شفٹوں میں صفائی و دیگر سہولیات کا جائزہ لے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com