We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات

ماضی میں غلط ترجیحات سے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا،سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی، عثمان بزدار
صوبے کو دیوالیہ کرنے کا کریڈٹ ماضی کی حکومت کو جاتا ہے، اب ذاتی پسند و ناپسند نہیں میرٹ اور گورننس کی حکمرانی ہوگی، چودھری پرویز الٰہی
لاہور(یو این این )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بنیادی سہولتوں میں اضافہ کیا جارہاہے، منفی سیاست کرنے والوں کوعوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کرچکے ہیں، عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے، اب صرف کام ،کام اور کام کی سیاست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا،سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی، موجودہ حکومت نے آتے ہی عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر کام کا آغاز کیاہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا،صوبے کو دیوالیہ کرنے کا کریڈٹ ماضی کی حکومت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے دور کے مفاد عامہ کے منصوبوں کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا،فلاح عامہ کے ا ن منصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے عام آدمی کو ہوا ۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے سابق حکمرانوں سے حساب لیا ہے، موجودہ دور عوام کا ا پنا دور ہے، اور اب صوبے میں ذاتی پسند و ناپسند نہیں بلکہ میرٹ اور گورننس کی حکمرانی ہوگی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com