We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضوری باغ میں پودا لگا کر صوبے میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کردیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضوری باغ میں پودا لگا کر صوبے میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کردیا

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ایک قومی تحریک ، ملکر کامیاب کرنا ہے ،پنجاب میں مہم کو ہر قیمت پر کامیاب کیا جائے گا
پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کیلئے مقابلے کرانے کا اعلان،بہترین کارکردگی پر انعامات دینگے:عثمان بزدار
قبضہ مافیا اورتجاوزات کیخلاف آپریشن میں 55ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار ، آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا
واگزار زمین کو استعمال میں لانے کیلئے لینڈ بینک بنے گا، اس اراضی کا بہترین استعمال کرینگے اوریہاں پر پودے بھی لگائینگے
ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے امن و امان کا قیام یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے ا وراس مقصد کیلئے دفعہ144نافذ ہے
آئینی وزیراعلیٰ ہوں اورآئین کے تحت ہی اپنے اختیارات استعمال کررہا ہوں کیونکہ آئین میں ہرکسی کا رول متعین ہے
پنجاب میں کوئی کسی کے اختیارات استعمال نہیں کررہا ، مجھے کام لینے کے سارے طریقے آتے ہیں لیکن پیار محبت سے کام لیتا ہوں ،میڈیا سے گفتگو

لاہور(یو این این) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہفتہ کے روز حضوری باغ میں پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے حضوری باغ میں پہلے پودا لگایا، صفائی کیلئے جھاڑودیااورصابن سے ہاتھ صاف کیے۔وزیراعلیٰ کے بعدچیف سیکرٹری پنجاب،سابق کرکٹر انضمام الحق اورسکول کے ایک بچے نے بھی حضوری باغ میں پودے لگائے۔ا س موقع پر صاف و سبز پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ حضوری باغ میں موجود سکاؤٹس کے پاس گئے اوران سے ہاتھ ملایا اورانہیں اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کی تلقین کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ایک قومی تحریک ہے جسے ہم نے ملکر کامیاب کرنا ہے ۔پنجاب میں اس مہم کو ہر قیمت پر کامیاب کیا جائے گا اوراس میں ہر محکمہ پوری طرح حصہ لے گااور کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہماری منزل ہے ۔نبی پاکؐ کا ارشاد مبارک ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے مطابق زندگیاں بسر نہ کرنے پر ہر سال 40ہزار بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ہم نے قوم میں صفائی کی اہمیت کے شعور کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ایسی شرح اموات قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔گرین پاکستان کیلئے پودے لگائے جائیں گے۔پنجاب میں 50کروڑ پودے لگانے کا ہدف پورا کریں گے اور اس ضمن میں مقابلے بھی کرائے جائیں گے اوراچھی کارکردگی پر تحصیل کی سطح پر انعامات دےئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قبضہ مافیا اورتجاوزات کیخلاف آپریشن میں ابھی تک 55ارب روپے کی سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جاچکا ہے اوریہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ واگزار کرائی گئی زمین کو استعمال میں لانے کیلئے لینڈ بینک بنے گا جس کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ہم اس زمین کا بہترین استعمال کریں گے اوریہاں پر پودے بھی لگائیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس کی تقرری بھی ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد ہوئی تھی اورتبادلہ بھی اسی طرح ہوا۔ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے امن و امان کا قیام یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے ا وراس مقصد کیلئے دفعہ144نافذ ہے ۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایک اورسوال کے جواب میں وزیرا علیٰ نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عدلیہ کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ،جو عدلیہ حکم دے گی اس پر عملدر آمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے بورڈ مکمل نہیں جس کی وجہ سے کچھ کام رکے ہوئے ہیں لیکن میں نے بورڈز کو جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں اوربورڈز مکمل ہوتے ہی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز بجٹ اوردیگر امور طے کریں گی۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں آئینی وزیراعلیٰ ہوں اورآئین کے تحت ہی اپنے تمام اختیارات استعمال کررہا ہوں کیونکہ آئین میں ہرکسی کا رول متعین ہے۔ پنجاب میں کوئی کسی کے اختیارات استعمال نہیں کررہا ۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سموگ پرقابو پانے کے حوالے سے اینٹوں کے بھٹوں کے بارے میں جائزہ لیا جارہا ہے اوراس ضمن میں نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے منتقل کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے اور ہم اس ضمن میں خبیر پختونخوا کے ماڈل کی پیروی کریں گے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے گااوراس ضمن میں میں نے گزشتہ روزایک میٹنگ میں ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ نے ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ مجھے کام لینے کے سارے طریقے آتے ہیں لیکن میں پیار محبت سے کام کرتا ہوں اورلیتا ہوں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com