We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

وزرا نے پوری تندہی سے سو دن میں عوام کی خدمت کی، فیاض الحسن چوہان

وزرا نے پوری تندہی سے سو دن میں عوام کی خدمت کی، فیاض الحسن چوہان

بلاول بچہ ہے اور من کا کچا ہے مگر کرپشن کی گاجریں اس نے بھی کھائی ہوں گی اس لیے نیب نے نوٹس بھیجا ہے
سات دن سے حمزہ شہباز کو کہہ رہا ہوں کہ آجا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں ، صوبائی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (یو این این) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے سو دنوں کے حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ ہم اللٰہ کے سامنے، عوام کے سامنے، سردار عثمان بزدار کے سامنے اور ہمارے قائد عمران خان کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں۔ ہمارے تمام وزرا نے پوری تندہی سے اپنی عوام کی خدمت کی ہے۔ ہماری حکومت کے پہلے سو دنوں میں پچیس سے اٹھائیس چھٹیاں آئی ہیں مگر میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ سمیت ہمارے وزرا نے ایک بھی چھٹی نہیں کی۔ اس کی وجہ صرف اور صرف وہ اخلاقی، قانونی اور آئینی ذمہ داری تھی جو ہمارے کپتان اور ہمارے وزیر اعلیٰ نے ہم پر ڈالی تھی کہ ہم ان کے سامنے سرخرو ہو سکیں۔ اس لیے تمام صوبائی وزرا نے پوری تندہی اور جانفشانی سے سو دن تک بلاناغہ اپنی وزارتوں میں خدمات سر انجام دی ہیں، پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے مخالفین کا خیال تھا کہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا اور آئی ایم ایف کی الٹی سیدھی فرمائشیں ماننی پڑیں گی۔ مگر عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اپنے ملک اور قوم کے کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔ ان کا یہ کارنامہ بھی دراصل میرے نزدیک ان کا ورلڈ کپ جیت لینے جیسا یا شوکت خانم ہسپتال بنالینے جیسا یا پھر نمل یونیورسٹی بنا لینے جیسا ہے۔ بلاول بھٹو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بچہ ہے اور من کا کچا ہے مگر ایک بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس کے والد آصف علی زرداری صاحب ہیں۔ اگر انہیں نیب نے نوٹس بھیجا ہے تو کوئی وجہ ہی ہو گی۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ منظر عام پر آنے والے بیشتر جعلی بنک اکاؤنٹس کا تعلق خاص طور پر سندھ کے اندرکہیں نہ کہیں آصف زرداری صاحب سے ملتا ہے۔ میں ایسے ہی نہیں کہتا کہ چھیما نائی، مودا قصائی، شیدا حلوائی، پپو نانبائی اورفریال تالپور صاحبہ کے ڈرائیور نما کتنے ہی ایسے کیس ہیں جو آصف زرداری صاحب کی طرف ہی اشارہ کرتے ہیں۔ اب جو اتنے طویل عرصے سے ان کی حکومت ہے تو اداروں نے کوئی تحقیقات تو کی ہوں گی جن کی وجہ سے بلاول بھٹو کو بلایا گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے متعلق سوال پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے نواز شریف صاحب نے بیان دیا تھا کہ میرے دور حکومت میں میری مر ضی کے بنا ڈالر اپنی جگہ سے ہلتا نہیں تھا مگر شائد وہ بھول گئے ہیں کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پہلے سو دن میں ڈالر کی قیمت دس روپے بڑھ گئی تھی یعنی ثابت ہوا کہ ان کے حکم سے یہ اضافہ ہوا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کا ذمہ دار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے حمزہ شہباز کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے سات دن سے حمزہ شہباز کو کہہ رہا ہوں کہ آجا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں ۔ جناب آپ کا کام صرف لوٹ مار کرنا نہیں ہے یا پھر اسمبلی سے لے کر احتساب عدالت کے باہر غنڈہ گردی کرنا نہیں ہے، آپ کا کام ہے کہ اسمبلی میں آئیں اور وزارتوں سے متعلق جب سوال جواب ہوں تو اس کاروائی کا حصہ بننا مگر وہ بطور اپوزیشن لیڈر تمام سہولتیں تو لے رہے ہیں مگر اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے۔ حمزہ شہباز اسمبلی تشریف لانے کے بجائے اپنی جماعت کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں میں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ حمزہ شہباز بطور اپوازیشن لیڈر کسی طور کسی طرح کی الیکش مہم کا حصہ نہیں بن سکتے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ان کے پاس اسمبلی آنے کا وقت تو نہیں ہے مگر ہر طرح کی غیر آئینی اور غیر قانونی ذمہ داریاں وہ بخیر و خوبی سر انجام دیتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com