We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ورنر پنجاب کی حکیم الامت علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری

ورنر پنجاب کی حکیم الامت علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری

لاہور(یو این این)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے جمعہ کے روز حکیم الامت علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اُنہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سالمیت،استحکام ،ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دُعا کی۔اِس موقع پر گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیئے۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا مطمع نظر اور شاعر مشرق حضرت علامہ اقبالؒ کا نقطۂ نظر وزیر اعظم عمران خاں کے وژن کی بنیاد ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم میں اپنی انفرادیت اور شاندار ماضی کی روایات کو زندہ رکھ سکتے ہیں اگر ہم حضرت علامہ اقبالؒ کے کلام کو عملی زندگیوں میں اتارلیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فخر اور ناز ہونا چاہئے کہ ہمارے قومی شاعر حضرت علامہ اقبالؒ کی علمی و فکری وجاہت کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے۔گورنر نے کہا کہ ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ علامہ اقبالؒ کے اُفکار اور کلام کی پیروری کرتے ہوئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں اور ملک کے استحکام و معیشت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com