We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

واپڈ ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں

واپڈ ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں

ینگون(یو این این)پاکستانی کلب واپڈا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین مینز کلب والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ واپڈا نے کوارٹر فائنل میں جاپانی کلب تورے ایروز کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے شکست دی۔ میانمار میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کلب واپڈا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپانی کلب تورے ایروز کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی کلب واپڈا نے پہلے سیٹ میں جاپانی کلب کو 25-21 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد اگلے 2سیٹس میں جاپانی کلب کا پلڑا بھاری رہا ۔ اس نے واپڈا کو 25-16 اور 25-23 سے زیر کر کے 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ چوتھے سیٹ میں پاکستانی کلب نے جاپانی کلب کو 31-29 سے ہرا کر مقابلہ 2-2 سیٹس سے برابر کر دیا۔آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں واپڈا نے جاپانی کلب کو 22-20 سے ہرا کر 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com