We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

والدین اپنے بچوں میں علمی اور با مقصد کتب پڑھنے کا شوق اجاگر کریں، مراد راس

والدین اپنے بچوں میں علمی اور با مقصد کتب پڑھنے کا شوق اجاگر کریں، مراد راس

لاہور (یو این این )صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں میں حصول علم کے ساتھ ساتھ اضافی مطالعے کا شوق بھی اجاگر کریں تا کہ ان میں علمی اور با مقصد کتب پڑھنے کا شوق رجحان پائے ۔ اس طرح طالبعلموں کا ذہنی افق وسیع ہو گا اور ان میں زندگی کے پیچیدہ حقائق سمجھنے کا بہتر ادراک پیدا ہو گا۔یہ بات انہوں نے گلبرگ کے ایک نجی سکول(ٹی این ایس بیکن ہاؤس گلبرگ برانچ)میں’’والدین بطور ریڈنگ پارٹنرز‘‘کے موضوع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں پرنسپل کلائیو راجر بیرنز، اساتذہ اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔صوبائی وزیر مراد راس نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ روزانہ وقت گزاریں۔والدین اپنے بچوں میں اضافی مطالعے کا شوق بھی اجاگر کریں تا کہ ان کا ذہنی افق وسیع ہو۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں میں علمی اور با مقصد کتب پڑھنے کا شوق اجاگر کریں۔وزیر سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ مطالعہ کتب سے طالبعلموں میں زندگی کا بہتر شعور پروان چڑھے گا اور وہ زندگی کے حقائق کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے۔ طالبعلم پڑھائی کے ساتھ ساتھ اضافی مطالعے کی عادت بھی اپنائیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کا نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے بے جا استعمال کی وجہ سے مطالعہ کتب سے دور ہو چکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہرین تعلیم و ابلاغیات بچوں میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے منفی استعمال کے خاتمے کیلئے قابل عمل حکمت عملی سامنے لائیں تا کہ پاکستانی نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو تعمیری ، علمی اور قومی مقاصد کیلئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہے، پاکستانی والدین کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ ان کے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ اضافی کتب کے مطالعے پر بھی بھر پور دھیان دیں کیونکہ مطالعہ کتب ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنی روزانہ کی مصروفیات اس طرح ترتیب دیں کہ وہ اپنے بچوں کیلئے باقاعدگی سے وقت نکالیں اور ان کے مطالعہ کتب کی عادت کو ڈویلپ کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں تا کہ پاکستانی نوجوان بہترین ہیومن ریسیورس کے طور پر ابھریں۔انہوں نے کہاکہ بچے اپنے والدین کی شخصیت سے اثر لیتے ہیں لہذا والدین خود بھی مطالعہ کتب کی جانب توجہ دیں تا کہ بچے اپنے والدین سے اچھی باتیں سیکھیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com