We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ن لیگی کونسلر نے جوہر ٹاؤں سی بلاک میں سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کر لیا

ن لیگی کونسلر نے جوہر ٹاؤں سی بلاک میں سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کر لیا

میاں اعجاز شاکر کو کھوکھر برادران کی سرپرستی ، ایل ڈی اے افسران کی بھی آشیر باد حاصل
366/C1 میں ماں بیٹی کو کمرہ تعمیر کر کے بٹھادیا ، 64/C1 پر جھگی والوں کوڈیرے لگوا دئے، ذرائع
سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودانتظامیہ کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹ واگزار نہ کروا سکی
لاہور ( یو این این )مسلم لیگ ن کے کونسلر و پی پی 151 کے سینئر نائب صدر نے میاں اعجاز شاکر نے کھوکھر نے جوہر ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کر لیا ، ایل ڈی اے افسران کی آشیر باد اور کھوکھر برادران کی سرپرستی کے باعث انتظامیہ قبضہ مافیا سے قیمتی سرکاری پلاٹس واگزار کروانے میں ناکام ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق میاں اعجاز شاکر جو پی پی 151 کے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور یونین کونسل 221سے کونسلر ہیں انہوں نے جوہر ٹاؤن میں 364/C1 اور 366/C1 پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ دونوں پلاٹ ایل ڈی اے کے ریکارڈ میں خالی ہیں ۔پلاٹ نمبر 366/C1 میں قبضہ گروپ نے ایک ماں بیٹی کو کمرہ تعمیر کر کے بٹھایا ہوا ہے جہاں وہ اکثر و بیشتر اپنا وقت گزارنے آتا ہے جبکہ دوسری طرف پلاٹ نمبر 364/C1 پر قبضہ گروپ نے جھگی والوں کو بٹھا رکھا ہے تاکہ قبضہ برقرار رہے ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسلر میاں اعجاز کی سرپرستی کھوکھر برادران کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس کیخلاف کسی کو کارروائی کی جرات نہ ہو سکی ۔ اس بارے میں بارہا ایل ڈی اے حکام کو شکایات بھیجی گئیں لیکن قبضہ مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی اور الٹا اسے تحفظ فراہم کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے حکم پر منشاء بم اور کھوکھر برادران کیخلاف حکومت نے سخت کارروائی کی اور اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی لیکن ایل ڈی اے انتظامیہ نے جوہر ٹاؤن میں 364/C1 اور 366/C1پر مسلم لیگ ن کے کونسلر کے قبضہ کے حوالے سے رپورٹ غائب کر دی جبکہ پولیس اہلکار آتے ہیں اور قبضہ گروپ سے منتھلی لے کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اس قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی نہ وہ سکی اور کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹ واگزار نہ کروا سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com