We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے60رکنی آفیسرز وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے60رکنی آفیسرز وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اورچیف ایڈمن آفیسر محمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کوبریفنگ دی
سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے، موٹروے پولیس افسران
لاہور(یو این این )نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے60رکنی زیر تربیت افسران کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں شیخوپورہ ٹریننگ کالج کے چیف پٹرول آفیسرز انڈرٹریننگ ڈی ایس پیز شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اورچیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کوادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی ۔ زیر تربیت افسران کے وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ ڈی ایس پیز کے وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے بتایا کہ منصوبے کی افادیت کے پیش نظر سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ کو سمجھنا سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے اور قانون پر عملدرآمد کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کاکلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔ موٹروے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔ یہاں آکر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری بارے مفید معلومات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے ڈیٹا کی مدد سے حادثات کے روک تھام کیلئے جومع پالیسی بھی مرتب کی جاسکتی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com