We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب کی ڈاکٹر مجاہد کامران کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید

نیب کی ڈاکٹر مجاہد کامران کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید

الزامات گمراہ کن ہیں ، نیب کے واش رومز میں کیمرے لگانے کا الزام بھی بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے
اساتذہ کے ایک وفد نے ڈاکٹر مجاہد کامران کی مناسب دیکھ بھال پر چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہے
بدعنوانی کا مرتکب کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتا ہو نیب اس کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر یقین رکھتا ہے، ترجمان
لاہور(یو این این ) قومی احتساب بیورو نے ڈاکٹر مجاہد کامران کے ایک نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں نیب پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف مقدمہ عدالت میں ہے اور وہ اس مقدمہ میں ضمانت پر ہیں اس لئے نیب مقدمہ کے میرٹس پر تبصرہ مناسب نہیں سمجھتا ، تاہم نیب نے ڈاکٹر مجاہد کامران کی طرف سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کو نیب نے 11 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا جبکہ فواد حسن فواد یکم اکتوبر 2018 اور ھاجی ندیم 18 جون 2018 کو جوڈیشل کسٹڈی پر جیل جا چکے تھے۔ اس لئے حاجی ڈاکٹر مجاہد کامران کی فواد حسن فواد اور حاجی ندیم سے ملاقات کی بات اور اس تناظر میں لگائے گئے الزامات گمراہ کن ہیں ، نیب کے واش رومز میں کیمرے لگانے کا الزام بھی بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ نیب لاہور ڈاکٹر مجاہد کامران سے ریمانڈ کے دوران ان کی بیوی کی روزانہ ملاقات کی اجازت دیتا تھا اگر کوئی شکایت تھی تو اس وقت سامنے نہ لائی گئی ۔ ڈاکٹر مجاہد کامران کی درخواست کہ ان کی کمر میں تکلیف رہتی ہے اس لئے ان کو میٹرس پر سونے کی اجازت دی گئی ، اس کے علاوہ نیب کے ساتھ منسلک ڈاکٹر ان کا روزانہ میڈیکل چیک اپ کرتے تھے ۔ چیئرمین نیب نے نیب لاہور کے دورہ کے دوران نہ صرف ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات کی تھی بلکہ ان کی بیوی کی موجودگی میں پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی ، جس پر انہوں نے ڈاکٹر مجاہد کامران کی مناسب دیکھ بھال پر چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہے ۔ نیب اساتذہ کا انتہائی احترام کرتا ہے جو کہ پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں، لیکن بدعنوانی کا مرتکب کوئی بھی شخص کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتا ہو نیب اس کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔ جہاں تک ڈاکٹر مجاہد کامران کے مقدمہ کا تعلق ہے ان کا مقدمہ معزز عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے ان کو میڈیا کے ذریعے نیب پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنی تمام تر توانائیاں معزز عدالت میں زیر سماعت اپنے مقدمہ کا دفاع کرنے پر لگانی چاہئے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com