We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب کی سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپس کیخلاف کارروائی ، 6 عہدیدار گرفتار

نیب کی سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپس کیخلاف کارروائی ، 6 عہدیدار گرفتار

ملزمان میں سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی محمد اکرم اور سابق رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) راؤ جمیل ، میاں جاوید ، اکرم ، نعیم وغیرہ شامل
چیف جسٹس کیجانب سے سو موٹو ایکشن پر کیس ڈی جی نیب لاہور کو منتقل کیا گیا، تحقیقات میں ملزمان کا کریمینل رول واضح ہو گیا
لاہور (یو این این )نیب لاہور کی سرگودھا یونیورسٹی کیجانب سے لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں کھولے گئے غیر قانونی کیمپس کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آگئی، غیر قانونی کیمپسز کے 6 اہم عہدیداران کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے باوثوق زرائع کا کہنا ہے کہ سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی محمد اکرم اور سابق رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) راؤ جمیل گرفتارکیا گیا ہے جنہوں نے غیر قانونی کیمپس کھولنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ گرفتار ملزمان میں لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو میاں جاوید اور ڈائریکٹر ایڈمن اکرم شامل ہیں ،دیگر شریک ملزمان میں منڈی بہاؤالدین کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو وارث اور انکے پارٹنر نعیم بھی گرفتار کر لیے گئے ۔ ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء سے ان غیر قانونی کیمپسز کے ذریعے اب تک کروڑوں روپے بٹورے تاہم نہ امتحانات لئے گئے نہ ہی انہیں ڈگریاں جاری ہوئیں۔چیف جسٹس کیجانب سے سو موٹو ایکشن پر کیس ڈی جی نیب لاہور کو منتقل کیا گیا، نیب لاہور حکام کی تحقیقات میں ملزمان کا کریمینل رول واضح ہو گیا جس کے بعد باقاعدہ کارروائی کی گئی ۔ نیب لاہور نے طلباء کے مستقبل کی حفاظت اور متبادل حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل بھی دے دی، کمیٹی طلباء کو تعلیمی نقصانات سے بچانے اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو پیر کے روز نیب لاہور تحقیقات کیلئے بلایا تھا، ملزمان کی غیرقانونی کیمپسز کے لئے کروڑوں روپے بطور رشوت وصولی کا انکشاف ہو ا ہے ۔نیب حکام ملزمان کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرینگے، چند روز پہلے متاثرہ سینکڑوں طلباء کیجانب سے لاہور میں احتجاج کیا گیا جس پہ سپریم کورٹ نے نوٹس لیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com