We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب کا چھاپہ ، سابق سرکاری افسر سے چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد

نیب کا چھاپہ ، سابق سرکاری افسر سے چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد

10کروڑ روپے پاکستانی کرنسی کی صورت میں ہیں جبکہ 17کروڑ کے مختلف پرائز بانڈ بھی شامل ہیں
EME سوسائٹی میں کارروائی کی گئی ، رقم گھر کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی ، 3 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد
لاہور(یو این این ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی گریڈ 16کے سابق سرکاری آفیسر کے خلا ف مبینہ اطلاع پرایک کارروائی کی گئی ہے جس میں ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر چھپائے گئے کم و بیش 33کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ نیب لاہور حکام کی یہ کارروائی EMEسوسائٹی میں واقع ایک گھر پر ریڈ کی صورت میں کی گئی جبکہ نیب حکام کی جانب سے ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ ر از میں رکھی گئی ہے تاکہ ملزم کے خلاف مزید شواہد کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ریڈ کے دوران برآمد شدہ کرنسی کی تفصیل کے مطابق 10کروڑ روپے پاکستانی کرنسی کی صورت میں ہیں جبکہ 17کروڑ کے مختلف پرائز بانڈ بھی شامل ہیں۔برآمد کی گئی رقم میں کم و بیش 3کروڑ مالیت پر مشتمل 11مختلف ممالک کی کرنسی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ملزم کی جانب سے یہ رقم گھر کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی تاہم ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کی موجودگی کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں جن پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی نیب لاہور کیجانب سے ملزم کے خلاف فوری طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام پر براہ راست انکوائری کے احکامات صادر کر دئیے گئے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com