We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صرف بہتر ملکی مفادات کیلئے کام کر رہا ہے، چیئرمین

نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صرف بہتر ملکی مفادات کیلئے کام کر رہا ہے، چیئرمین

جب کسی سے پوچھا کہ5000کے کام پر 50,000کیسے خرچ ہوئے تو سب نیب کے خلاف اکٹھے ہو گئے
بزنس ڈیسک فوری بنانے کے احکامات، کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کے مرکزی نمائندگان کے وفد سے جسٹس جاوید اقبال کی گفتگو
نیب پنجاب میں چیئر مین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات پر بزنس ڈیسک تشکیل دے دیا گیا، ڈائریکٹر خاور الیاس سربراہ ہوں گے
لاہور(یو این این ) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے منگل کے روز نیب لاہور کادوسرے روز دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے انہیں میگا کرپشن کیسز میں جاری تحقیقات اور اہم پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستانی بزنس کمیونٹی سے کنسٹرکشن ایسوسی ایشن (CAP) کے مرکزی نمائندگان نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے چیئر مین نیب سے ملاقات کی۔نمائندگان کا کہنا تھا کہ ماضی میں80فیصد ملکی میگا پراجیکٹس بیرونی ممالک کی کمپنیوں کو فراہم کر دئیے گئے۔ نیب انکوائریوں میں بزنس کمیونٹی کے افراد کی گرفتاری کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تاہم ایسوسی ایشن کیجانب سے بزنس کمیونٹی میں موجود کرپٹ عناصر کو منظرِ عام پر لانے کیلئے بھرپور مدد کی پیشکش کی گئی۔چیئر مین نیب نے وفد کے ارکان سے مخاطب ہوتے ہوئے اس تاثر کی نفی میں کہا کہ نیب کیوجہ سے ملکی معیشت پر کسی قسم کے برے اثرات مرتب نہیں ہوئے۔بدعنوانی سمیت دیگر عوامل ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں نیب نے جب کسی سے پوچھا کہ5000کے کام پر 50,000کیسے خرچ ہوئے تو سب نیب کے خلاف اکٹھے ہو گئے۔ نیب ملکی بزنس معاملات میں پارٹی نہیں ہے نہ ہی نیب کیوجہ سے کبھی کسی معاہدے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ جسٹس جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں نیب صرف اور صرف بہتر ملکی مفادات کیلئے کام کر رہا ہے۔ ماضی میں پاکستان کےترقیاتی منصوبوں کے معاہدات پاکستانی کمپنیوں کے بجائے بین الاقوامی کمپنیوں سے کئے گئے جسکی وجہ سے مقامی بزنس کمیونٹی کی حق تلفی ہوئی، اس موقع پر چیئر مین نیب کاکہنا تھا کہ اب ایماندار لوگوں کا جینا آسان ہو گا اور نیب کے اقدامات پاکستان میں بزنس کمیونٹی کے استحکام کا موجب ہونگے۔چیئر مین نیب نے بزنس کمیونٹی کی مزید سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر بزنس ڈیسک بنانے کے احکامات صادر کئے جو ڈائریکٹر لیول کے نیب آفیسر کی نگرانی میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کا ازالہ کریں گے۔ نیب پنجاب میں چیئر مین نیب کی ہدایات کی روشنی میں بزنس ڈیسک تشکیل دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر خاور الیاس کرینگے تاہم نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم بزنس ڈیسک کی سربراہی ڈائریکٹرعاصم لودھی کررہے ہیں۔کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے چیئر مین نیب کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور نیب کو کنسٹرکشن کی مد میں کئے گئے معاہدات پر ماہرانہ رائے کیلئے نیب کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com