We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب کا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کو سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ

نیب کا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کو سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ

نو از شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے متعلق فیصلے کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا
اسلام آباد(یو این این) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزائیں معطل کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہو، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل احتساب، سینئر وکلا اور عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب اسلام آباد ہائی کورٹ کے نو از شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے متعلق فیصلے کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاو¿ں کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com