We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کرلیا

نیب نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کرلیا

اسلام آباد(یو این این) نیب نے پچانوے ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے نواز شریف کے قریبی ساتھی میاں منشا کو سترہ اگست کو طلب کرلیا، میاں منشا نے 95 ملین ڈالرمنی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی 3 رکنی ٹیم میاں منشا سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے فاروق سہلریا نے درخواست دی تھی، فاروق سہلریا کو الیکشن سیقبل طلب کرکے بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔ خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ یادرہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے تفتیش میں انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی اثاثے شہزاد سلیم کے پاس محفوظ ہیں، چونیاں پاور، نشاط پاور سے قومی خزانے کو 80 ارب کا نقصان پہنچایا، دونوں پاور پلانٹ نشاط گروپ کی ملکیت ہیں، دونوں پاور پلانٹس سے سالانہ 80 ارب روپے کا فراڈ ہوتا تھا۔ انکشافات کے بعد نیب نے چیف ایگزیکٹو نشاط چونیاں ملز شہزاد سلیم کو طلب کرلیا تھا۔ خیال رہے کہ شہزاد سلیم ٹیکسٹائل انڈسٹری کی دنیا میں بڑے بزنس مین مانے جاتے ہیں اور معروف کاروباری شخصیت میاں منشا کے قریبی عزیز بھی ہیں جبکہ نشاط چونیاں ملز میاں منشا کی ملکیت ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com