We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب نے میگا کرپشن میں ملوث مفرور ملزم فخر اسلام کو گرفتار کر لیا.

نیب نے میگا کرپشن میں ملوث مفرور ملزم فخر اسلام کو گرفتار کر لیا.

کاہنہ ہلوکی میں زمین کی خرید و فروخت میں 14ارب روپے کی خورد برد17ملزمان گرفتارہو چکے
ملزم فخر2016میں مفرور ٹھہرا، احتساب عدالت سے 4 ستمبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا
لاہور (قیصر مغل ) قومی احتساب بیورو (نیب) ، کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال کی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے جاری کردہ احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیب لاہور حکام کی جانب سے قصور میں مفرور ملزم کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فخر اسلام کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور حکام سابق لینڈ ایکویزیشن کلکٹر (ایل اے سی) ، میاں عبدالرﺅف و دیگر کے خلاف مبینہ طور پر فیروز پور روڈ پر کاہنہ ہلوکی میں زمین کی خرید و فروخت کی مد میں کم و بیش14ارب روپے کی خورد برد کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیںاور اس ضمن میں مجموعی طور پر 17ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے تاہم ملزم فخر اسلام تحقیقات میں شامل نہ ہوتے ہوئے 2016میں مفرور ٹھہرا جو گذشتہ دو سال سے نیب حکام کو مذکورہ کیس میں مطلوب تھا۔دوران تحقیقات ملزم فخر اسلام کے ذاتی اکاﺅنٹ میں 18لاکھ روپے کی منتقلی کے شواہد حاصل ہوئے۔نیب حکام کی جانب سے فخر اسلام کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے4 ستمبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com