We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب نے سینکڑوں غیر قانونی بھرتیوں پر سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو گرفتار کر لیا

نیب نے سینکڑوں غیر قانونی بھرتیوں پر سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو گرفتار کر لیا

پانچ دیگر شریک ملزمان بھی گرفتار ، ملی بھگت سے 2013 سے 2016 کے درمیان 550 غیر قانونی بھرتیاں کیں، ذرائع

لاہور (یو این این )نیب لاہور نے سینکڑوں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کامران مجاہداور ان کے ساتھ شریک دیگر ملزمان ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر، ڈاکٹر لیاقت علی ڈاکٹر کامران زاہد، ڈاکٹر راس مسعود اور ملزم امین اطہر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ باوثوق ذرائع نے کہا ہے کہ پانچوں ملزمان بطور رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی تعینات رہے اور اپنے ادوار میں غیرقانونی بھرتیوں میں کردار ادا کیا، ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے 2013 سے 2016 کے درمیان 550 غیر قانونی بھرتیاں کیں،3 سالوں میں ہونیوالی تمام بھرتیاں گریڈ17 اور اس سے اوپر کی تھیں۔ملزمان کیجانب سے بھرتیاں میرٹ اور سلیکشن کے ضابطہ کار کے برخلاف کی گئیں، ملزمان نے تمام بھرتیاں سالانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کیں جنہیں بعد ازاں رینیو کیا جاتا رہا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com