We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب نے ایم این ایم موٹر سائیکل کیس میں39 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے ایم این ایم موٹر سائیکل کیس میں39 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

ملزمان نے 11 ہزار شہریوں سے موٹر سائیکلوں کی مد میں 17 ارب روپے کی رقم وصول کی
سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کو بھی دھوکہ دیا،نیب نے SECPکی شکایت پر تحقیقات شروع کیں
لاہور(یو این این ) قومی احتساب بیورو لاہور نے ایم این ایم موٹر سائیکل کیس میں ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کر دیا، نیب لاہور نے 17 ارب روپے کی کرپشن پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفسر احمد سیال اور 39 ملزمان کے خلاف ریفرنس فائل کیا، ملزمان نے 11 ہزار شہریوں سے موٹر سائیکلوں کی مد میں رقم وصول کی۔تفصیل کے مطابق نیب لاہورمیں دس ملزمان نے پلی بارگین کی درخواست بھی کر رکھی جو احتساب عدالت میں زیر بحث ہے، ملزمان نے دھوکہ دہی سے موٹر سائیکل کی امپورٹ ایکسپورٹ کے نام پر بھاری رقوم عوام سے بٹورنا شروع کر دی۔ ملزمان نے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو بھی دھوکہ دیا، نیب لاہور نے ایس ای سی پی کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com