We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب میں تقرروتبادلے ، گریڈ22 کے عابد جاوید ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان تعینات

نیب میں تقرروتبادلے ، گریڈ22 کے عابد جاوید ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان تعینات

لاہور(یو این این) نیب حکام نے اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ، نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عابد جاوید گریڈ 22 کے سینئر ترین افسر جو نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل خدمات سرانجام دے رہے تھے انہیں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان لگا دیا گیا ہے،بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان گریڈ 21 ، کو ڈائر یکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے کو ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی لگا دیا گیا ہے ۔محمد الطاف گریڈ 21 ، ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کو نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (اے اینڈ پی) لگا دیا گیا ہے ۔مرزا محمد عرفان بیگ گریڈ 20 ، نیب بلوچستان میں اون پے اینڈ سکیل پر بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے انہیں ڈائریکٹر نیب سکھر تعینات کر دیا گیا ہے ۔فیاض احمد قریشی گریڈ 20 ، ڈائریکٹر نیب سکھر کو نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نئی تعیناتی کیلئے بھیج دیا گیا ہے ، غلام صفدر شاہ گریڈ 19 ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور کو نئی تعیناتی کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com