We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب لاہور نے ڈائریکٹر پیرا گون سٹی قیصر امین بٹ کو گرفتارکر لیا

نیب لاہور نے ڈائریکٹر پیرا گون سٹی قیصر امین بٹ کو گرفتارکر لیا

ملزم نے ندیم ضیاء کو عوام سے دھوکہ دہی اور مالی غبن میں مدد فراہم کی، عوامی دولت کو ذاتی مفادات اور کاروبار کی مد میں استعمال کیا
متاثرین کیجانب سے ملزمان کی کرپشن و دھوکہ دہی کے حوالے سے89 شکایات نیب میں درج کروائی جا چکی ہیں

لاہور(یو این این) قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور کیجانب سے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں بڑی اور اہم پیش رفت کے طور پرڈائریکٹر، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی (پرائیویٹ لمیٹڈ)، ملزم قیصر امین بٹ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ملزم قیصر ا مین بٹ پر الزامات کے مطابق ملزم نے شریک ملزم ندیم ضیاء وغیرہ کے ساتھ آپس کی ملی بھگت سے عوام کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے پلاٹ فروخت کرنے کے مرتکب ٹھہرے۔تفصیل کے مطابق ملزم کے خلاف جاری انکوائری میں ہونے والے انکشافات کے مطابق ملزم قیصر امین بٹ نے شریک ملزم ندیم ضیاء وغیرہ کی مدد سے جعلی اور بوگس کاغذات کی مدمیں2005میں پیرا گون سٹی کے نام پر ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کا آغاز کیاجبکہ ملزمان کے خلاف جاری تفتیش کے دوران ہونے والے انکشافات کے مطابق 2013میں ٹی ایم اے سے منظور شدہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈلاہور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی(LDA) کو منتقل کر دیا گیا تاہم ملزمان کی جانب سے دانستہ طور پر پیرا گون ہاؤسنگ سکیم کا مکمل ریکارڈ ایل ڈی اے کو منتقل کیا گیا اور نہ ہی مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو ایل ڈی اے سے باقاعدہ منظور کروایا گیا۔ اس طرح ملزمان غیر قانونی طور پر پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر مالی فوائد حاصل کرتے رہے مزید برآں ملزمان نے عوام کو جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر کثیر تعداد میں پلاٹ فروخت کئے جبکہ پلاٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم کو ذاتی کاروبار میں منتقل کر دیا گیا۔ اس طرح ملزمان کی جانب سے عوام کو بروقت پلاٹوں کا قبضہ بھی فراہم نہ کیا جا سکا اور نہ ہی مذکورہ سوسائٹی میں ترقیاتی کام مکمل کروائے گئے جبکہ ملزم قیصر امین بٹ کی جانب سے عوام کو غیر قانونی طور پر ان رہائشی اور کمرشل پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز بھی جاری کئے گئے جو پیراگون ہاؤسنگ سکیم کے قبضہ میں نہ تھے اس طرح ملزمان عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مرتکب ٹھہرے۔ نیب لاہور میں متاثرین کیجانب سے ملزمان کی کرپشن و دھوکہ دہی کے حوالے سے89 شکایات درج کروائی جا چکی ہیں۔ملزم قیصر امین بٹ نے بطور ڈائریکٹر پیراگون سٹی شریک ملزم ندیم ضیاء کو عوام سے نا صرف دھوکہ دہی اور مالی غبن میں مدد فراہم کی بلکہ عوامی دولت کو ذاتی مفادات اور کاروبار کی مد میں استعمال کیا۔ پیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں جاری انکوائری میں ملزم قیصر امین بٹ نیب لاہور کو مطلوب ہونے کے علاوہ ملزم کی جانب سے سوسائٹی کے ریکارڈ میں ممکنہ رد و بدل کے خدشہ اور عوام کی لوٹی گئی رقوم کی برآمدگی کے لئے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جسے نیب حکام کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com