We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب لاہور میں 16کروڑ48لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنیکی تقریب

نیب لاہور میں 16کروڑ48لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنیکی تقریب

لاہور(قیصر مغل / یو این این )کرپشن کیسز میں ملزمان سے وصول رقوم کے چیک متعلقہ حکومتی و پرائیویٹ اداروں کے نمائندگان میں تقسیم کرنیکی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر نیب لاہور، امجد مجید اولک نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تاہم شرکاءسے خطاب میں ڈائریکٹر نیب امجد مجید اولک کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ کم و بیش تمام صوبائی و وفاقی اداروں میں کڑے احتساب کا شعور اجاگر ہو رہا ہے اور انسداد بدعنوانی کے اقدامات بھی زور پکڑ رہے ہیں جو اکاﺅنٹیبلٹی کے نظام کو مزید فعال بنانے میں قلیدی کردار ادا کریگا۔ انکا مزیدکہنا تھا کہ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سیکٹر میں عوام سے دھوکہ دہی کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے تاہم نیب اس کے تدارک اور فوری سد باب کے لئے کوشاں ہے۔ کرپشن کیسز میں ملزمان سے وصول 16کروڑ48لاکھ روپے کی خطیر رقوم کے چیک مختلف حکومتی و پرائیویٹ اداروں کے نمائندگان کے حوالے کئے گئے۔ چیک وصول کرنیوالوں میں نمائندہ چیف سیکرٹری پنجاب چیک مالیت8کروڑ30لاکھ، ایل ڈی اے 76لاکھ42ہزار، پی آئی ڈی سی2کروڑ،نیشنل فرٹیلائزر13کروڑ65لاکھ ،پاکستان کسٹمز1کروڑ46لاکھ، این ٹی سی98لاکھ50ہزار،بینک الفلاح28لاکھ75ہزار، نیشنل بینک آف پاکستان5لاکھ84ہزار اور گیپکو15لاکھ مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاءکیجانب سے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے نیب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو نا صرف سراہا گیا بلکہ آئندہ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com