We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب لاہور میں ’ کھلی کچہری ،ڈی جی شہزاد سلیم نے خود شکایات سنیں

نیب لاہور میں ’ کھلی کچہری ،ڈی جی شہزاد سلیم نے خود شکایات سنیں

لاہور(یو این این ) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیب لاہور میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے جمعرات کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی نیب لاہور نے دن 12بجے سے شام 4بجے تک متاثرین کی شکایات بذات خود سنیں ۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب لاہور کرپشن کیسز میں ملزمان سے لوٹی گئی قومی دولت کی فوری واپسی کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ اس ضمن میں نیب لاہور کی جانب سے سال2017سے اب تک ملزمان سے 4 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ وصولی ممکن بنائی جا چکی ہے تاہم برآمد شدہ مکمل رقوم کی قانون کے مطابق متعلقہ ادارے اور متاثرین کو مرحلہ وار واپسی بھی جاری ہے۔نیب لاہور میں منعقدہکھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات کی زیادہ تعداد ہاؤسنگ سیکٹر میں ہونیوالے مبینہ فراڈ کے حوالے سے درج کروائی گئیں جبکہ مختلف صوبائی اداروں میں ہونیوالی بدعنوانی کے خلاف بھی متعدد شکایات ڈی جی کوجمع کروائی گئیں جن میں’ فیروز پور سٹی کیس، ماڈل ہاؤسنگ انکلیو، ایڈن ہاؤسنگ کے علاوہ دیگر متعدد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف شکایات سرفہرست رہیں۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی گئی کہ تمام شکایات کو انتہائی شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر زیر غور لایا جائیگا جبکہ تمام متاثرین کو درپیش مسائل اور مالی نقصانات کے فوری ازالے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ ڈی جی نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کی لوٹی گئی رقوم کی بروقت واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب کے افسران اس ضمن میں محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات کو قانون کے مطابق جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com