We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب لاہورکے زیر اہتمام طلباء و طالبات کے درمیان مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد

نیب لاہورکے زیر اہتمام طلباء و طالبات کے درمیان مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد

لاہور(یو این این )قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور کا آگاہی و تدارک ونگ کی یونائیٹڈ نیشنز کنونشن برائے کرپشن (یو این سی اے سی) کے تعاون سے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالے سے مختلف تقریبات سرانجام دے رہا ہے جن میں سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء میں کرپشن و بدعنوانی کیخلاف مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے یہ مقابلہ جات تقریری، پینٹنگ، شاعری اور مضمون نویسی پر مشتمل ہیں۔ آج نیب لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی مرکز میں مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر 21اضلاع سے منتخب 254طلباء و طالبات نے اردو زبان میں ’کردار سازی اور کرپشن، حلال رزق کا حصول ابدی ترقی کا ضامن ہے اور کرپشن ایک زہرِ قاتل‘ کے عنوانات پر مضمون نویسی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر ریاض احمد اختر اور ڈائریکٹر نیب لاہور ایس ایم حسنین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔نتیجے کے مطابق پنجاب سکول لاہور کے طالبعلم محمد داور ذوالقرنین نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مٹھہ والہ کی گل جنت نے دوسری اور پنجاب سکول لاہور کی طالبہ فاطمہ رضوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنھیں دونوں مہمان خصوص حضرات کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا تاہم انسداد بدعنوانی کے عالمی یوم منعقدہ 9دسمبر کو تمام جیتنے والے طلباء کو کیش انعامات اور اسناد سے نوازا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com