We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب لاہورکی سالانہ انسداد بد عنوانی مہم کا آغاز

نیب لاہورکی سالانہ انسداد بد عنوانی مہم کا آغاز

لاہور(یو این این)قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام ہر سال ’اینٹی کرپشن ویک‘ بڑے جوش و خروش سے مناتا جاتاہے اور انسداد بدعنوانی کے حوالے سے پاکستان کے تمام اضلاع میں سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری، شاعری، ڈرامہ، مضمون نویسی کے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس ضمن میں سال رواں نیب لاہورکے آگاہی و تدارک ونگ کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے عنوان پر 3 نومبر 2018سے باقاعدہ مقابلوں کے آغاز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاہم جاری کردہ پروگرام کے مطابق پرائمری، سیکنڈری، کالجز اور یونیورسٹی سطح پر مختلف مقابلہ جات منعقد کروائے جبکہ یہ تمام مقابلے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی ڈے منعقدہ9دسمبر تک جاری رہیں گے تاہم انسداد بدعنوانی ڈے پر ہونیوالی تقریب میں تمام جیتنے والے طلباء کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائیگا۔ نیب لاہور آپریشنل معاملات کے ساتھ ساتھ آگاہی و تدارک کے حوالے سے بھی باقاعدہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام الناس بالخصوص طلباء و طالبات جنہوں نے مستقبل میں پاکستان کی باگ دوڑ سمبھالنی ہے میں بدعنوانی جیسے زہر کے خلاف آگہی و شعور اجاگر کیا جاسکے اور اسکے سدباب کیلئے مزید مستحکم اقدامات کیے جا سکیں۔ نیب لاہور چیئرمین نیب کی اختیار کردہ ’احتساب سب کیلئے ‘ کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com