We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ، 14 انکوائریوں 3 انوسٹی گیشنز اور 5 ریفرنسز کی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ، 14 انکوائریوں 3 انوسٹی گیشنز اور 5 ریفرنسز کی منظوری

لاہور / اسلام آباد ( قیصر مغل ) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا ، جس میں 14 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختونخواہ خالد پرویز ، میجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخواہ مشتاق خان ، سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، اقبال زیڈ احمد ، یوسف جمیل انصاری ، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائمقاخانی، میئر کراچی وسیم اختر ، سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ امتیاز ملاح ،دلاور حسین میمن چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سکھر، نذیر سومرو سی ٹی او سیپکو سکھر اور میسرز کرسٹل موڈ ٹاﺅن راﺅ اینڈ رانا ایسوسی ایٹس کے بلڈرز مالک راﺅ محمد شاکر اور دیگر شامل ہیں ۔ اجلاس میں میں 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جن میں ڈاکٹر شاہد محبوب وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ، علی گل کرد ڈائریکٹر جنرل دفتر خزانہ کوئٹہ شامل ہیں ، جن کی تفصیلات موقع پر اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بہم پہنچائی جائیں گی ۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے درج ذیل ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔
(1 نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ڈاکٹر احسان علی ، سابق چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ، ملزمان پر مبینہ طور پر آئی ٹی آلات کی خریداری کا ٹھیکہ من پسند کمپنیوں کو مہنگے داموں دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا 328.366 ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔
(2 نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نےنوابزادہ محمود زیب ، سابق صوبائی وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن ، افرادی قوت ، انڈسٹریز اور منرل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخواہ اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ، ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 498.96 ایکڑ اراضی سے فاسفیٹ کی ایکسپلوریشن کا لائسنس ارزاں نرخوں پر 14980 روپے میں دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا35 کروڑ 52 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ۔
(3 نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے اظہار حسین ، سابق وزیر برائے خوراک بلوچستان اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ، ملزمان پر مبینہ طور پر پی آر پی پشین میں گندم کی تقریبا 35 ہزار بوریوں کی فراہمی میں خوردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا21 کروڑ 18 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ۔
(4 نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نےسلطان محمد ہنجرا سابق ممبر قومی اسمبلی اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ، ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 1342 کنال سرکاری اراضی ایک ایک کنال 14 مرلہ قبرستان کی زمین میں ہیرا پھیری اور غیر قانونی الاٹمنٹ کروانے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا 190 ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔
(5 نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے چوہدری گفتار احمد انجم سابق چیف آپریٹنگ آفیسر میپکو اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ، ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک ملتان میں میپکو کے 200 ملین روپے غیر قانونی طور پر رکھنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریبا 314 ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو نمٹانا نیب کی اولین ترجیح ہے ، نیب کے افسران کسی دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے ”احتساب سب کےلئے “ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں ۔ نیب بدعنوانی کے خاتمہ نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ نیب افسران اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کےلئے بھر پور کاوشیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون ، میرٹ ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی کزانے میں جمع کروائی جائے، جس سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا اور بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com