We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب افسران کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی

نیب افسران کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی

لاہور (یو این این )قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام افسران پر میڈیاانٹرویو زدینے پرپابندی لگادی ہے جبکہ پیمرا سے ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔اگر کسی کو ریفرنس یا مقدمے کے بارے میں معلومات درکار ہوں گی تو صرف نیب ترجمان موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ وہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں، ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا کو دئے گئے انٹرویو زکا ریکارڈ پیمرا سے طلب کر لیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا ، میڈیا جاری تحقیقات / انوسٹی گیشنز کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں اور ایسے بیانات سامنے آگئے ہیں جس سے ہم مطمئن ہیں کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ڈی جی نیب لاہور کے بیانات کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید تنقید کی تھی اور ان کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرائی گئی ہ

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com