We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب "احتساب سب کے لیے ” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، چیئرمین

نیب "احتساب سب کے لیے ” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، چیئرمین

میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، جسٹس جاوید اقبال
لاہور(یو این این) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں پر چیئر مین نیب نے میگا کرپشن مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب "احتساب سب کے لیے ” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران شکایات کی جانچ پڑتا ل ، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک 10ماہ کے دورانیہ میں مکمل کریں تا کہ بد عنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔چئیرمین نیب نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی لاہورکے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ان کے مسائل کا جائزہ لے گااور ان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی لاہورکے متاثرین نے قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال کا ان کے مسائل کا جائزہ لینے اور ان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم بھی موجود تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com