We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ایک انقلابی منصوبہ ہے، میاں محمود الرشید

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ایک انقلابی منصوبہ ہے، میاں محمود الرشید

50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق ٹاسک فورس کا اعلیٰ سطحی اجلاس، اب تک کی پیش رفت کا جائزہ

لاہور(یو این این )50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق ٹاسک فورس کا اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین برائے ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے کی۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید، ایس ایم عمران، یعقوب اظہار اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق ہونے والی ابتک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں اس اہم قومی منصوبے سے متعلق آئندہ حکمتِ عملی، منصوبے کے فنانشل ماڈل، حکومتی ترجیحات اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی عملی شکل ہے جسکی تکمیل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے آغاز کے بعد سے ہمیں اس سکیم کے بارے مثبت عوامی ردِ عمل ملا ہے اور منصوبے کو عوام میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ تنخواہ دار طبقے اور لوئر مڈل کلاس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں رہائشیوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں گھروں کی تعمیر میں کوالٹی پر بالکل سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کی سہولت کے لیے نادرا کی مدد سے موبائل رجسٹریشن کی سہولت بھی جلد شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو ایک انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز سے ہاؤسنگ انڈسٹری سے منسلک درجنوں شعبوں میں کاروبار کی راہیں کھلیں گی اور لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر آئیگا جس سے پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com