We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نگراں وزیر اعظم کو سوات دورے پر کروڑوں کے اخراجات کی واپسی کے لیے دوبارہ نوٹس جاری

نگراں وزیر اعظم کو سوات دورے پر کروڑوں کے اخراجات کی واپسی کے لیے دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(یو این این) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کے سوات کے دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کے سوات کے دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات سے متعلق کیس پر جسٹس مامون الرشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے جواب داخل نہیں کروایا جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نگران وزیر اعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات جانے کے لیے 22 گاڑیوں کا استعمال کیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم نے ریاستی ذمہ داری کے بجائے ذاتی امور کے لیے پروٹوکول استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت اس معاملے پر کارروائی کرے اور پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات واپس سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com