We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حلف اٹھا لیا

سادہ اور پُروقار تقریب میں قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حلف لیا
چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین دُرانی نے تقرری سے متعلقہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا
لاہور(یو این این) پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ عثمان احمد خاں بزدار نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اُن سے عہدے کا حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین دُرانی نے تقرری سے متعلقہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف برداری کی اس سادہ اور پُروقار تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، سینیٹر چوہدری محمد سرور،ممبران نگران صوبائی کابینہ، اراکین صوبائی اسمبلی، جی او سی 10ڈیو میجر جنرل محمد عامر، ایئر وائس مارشل عرفان احمد، سٹیشن کمانڈر نیوی کمانڈر ڈاکٹر ایس ایم شہزاد، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم اور دیگر عمائدین کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔قبل ازیں، قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے گورنر ہاؤس لاہور میں نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خاں بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں اَمن و امان کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com