We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نوجوان ہوشیار ! 16فروری سے وائس آف پنجاب کی تلاش

نوجوان ہوشیار ! 16فروری سے وائس آف پنجاب کی تلاش

چھ ہزار سے زائد فنکاروں کو چار چار لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دی جائے گی ،آرٹسٹ ویلفےئر فنڈ کا پھرسے آغاز کیا جائے گا۔
نگہت بٹ اور نجمہ کامران کے لیے مالی معاونت ، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے
لاہور (یو این این ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت فنکار کی مالی معاونت اور ہیلتھ کارڈز کے اجرا سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ فلم، ٹی وی اور سٹیج آرٹسٹ نگہت بٹ اور نجمہ کامران کے لیے مالی معاونت کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فنکاروں کو دی جانے والی خصوصی مراعات اور وظائف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موزوں میکانزم تیار کیاجائے گا۔ چھوٹے چھوٹے وظائف فنکاروں کے مالی مسائل کے حل کے لیے ناکافی ہیں مستقبل میں خصوصی پیکج متعارف کروائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری ہمارا قومی اثاثہ ہے۔ ان کو سہولتیں دینا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ وہ قومیں ہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے فنکاروں اور ان کے فن کی حفاظت کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے آج الحمرا میں آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ، آرٹسٹ سپورٹ فنڈ، اور وائس آف پنجاب سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری ہمارا قومی اثاثہ ہے۔ ان کو سہولتیں دینا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ وہ قومیں ہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے فنکاروں اور ان کے فن کی حفاظت کرتی ہیں۔ اس لئے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام فنکاروں کے لیے اور ان کے اہل و عیال کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا بھی کیا جا رہا ہے۔۔ چھ ہزار سے زائد فنکاروں کو چار چار لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔ ا س ہیلتھ انشورنس سے تقریبا فنکاروں کے 6000 خاندان مستفید ہوں گے۔ اسی طرح موجودہ مالیاتی سال میں 70 لاکھ کے فنڈز آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں بھی رکھے گئے ہیں۔ علاج معالجے کی بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ضرورتمند فنکاروں کو ہیلتھ کارڈ مہیا کیے جائیں گے۔آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کا پھرسے آغاز کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان تیار ہو جائیں 16فروری سے وائس آف پنجاب کی تلاش میں نکل رہے ہیں۔ آڈیشن چار زونز میں لیے جائیں گے،ہر ڈویڑن سے 20گلوکاروں کو موقع دیا جائے گا۔آڈیشنز کا آغاز ملتان سے کیا جائے گا پھر راولپنڈی، فیصل آبار اور لاہور میں آڈیشنز لیے جائیں گے۔ دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت افراد سوشل میڈیا کے ذریعے آڈیشن دے سکیں گے۔ یہ تمام پروگرام پاکستان ٹیل ویڑن سے نشر کیے جانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ کامیاب گلوکاروں کو لاکھوں روپے انعامات کے علاوہ شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے۔ عوامی سطح پر پبلسٹی کے لیے ان کے البم بھی تیار کیے جایئں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات بلال بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان، پنجاب آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے، معروف ہدائیتکارسید نور، میڈم ترنم ناز، اصغر ندیم سید سمیت معرو? فنکاروں اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com