We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نوجوانوں کو ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے کے لئے تیار کرنا ہے، گورنر

نوجوانوں کو ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے کے لئے تیار کرنا ہے، گورنر

یونیورسٹیوں کو تین اہداف تفویض کئے گئے ہیں، سولر انرجی کے استعمال اور پیداوار کو یونیورسٹی میں رائج کیا جائے
یونیورسٹیوں میں صاف پینے کا پانی ، بچت اور درست استعمال کو یقینی بنائیں، اسلامیہ یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب
لاہور(یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،انہیں اعلیٰ تعلیم اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے نوجوان قابل اور محنتی ہیں جو اس ملک وقوم کو عظیم ترین بنائیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار اْنہوں نے جمعہ کے روز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کانووکیشن میں تقسیم عطائے میڈلزکے بعد طلباؤطالبات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اعلیٰ اعزازات اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اور ان کے والدین واساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سطح تک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ خوش قسمت ہیں کہ وہ تعلیم کے اس اعلیٰ درجہ تک پہنچے۔اب ان طلباء وطالبات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک وقوم کی خدمت میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔انہوں نے طلباء وطالبات کو نصیحت کی کہ اپنے والدین و اساتذہ کی قدر کریں اور ان کی عزت وتکریم کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ ور کرکے ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے کے لئے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بہاول پور تاریخی شہر ہے جوہمیشہ سے علم وادب کا گہوارارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کو تین اہداف تفویض کئے گئے ہیں کہ سولر انرجی کے استعمال اور پیداوار کو یونیورسٹی میں رائج کیا جائے۔ ہر طالب علم کو یونیورسٹی میں صاف پینے کا پانی فراہم ہو اور جامعات پانی کی بچت اور درست استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان پروگرام میں طلبا بڑھ چڑھ کر شریک ہوں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس سلسلہ میں 50ہزار پودوں کی شجرکاری کر رہی ہے۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے جامعہ کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برس میں 1لاکھ 5ہزار 204طلباء4 وطالبات کو ڈگریاں جاری کی گئیں جبکہ یونیورسٹی کی ابتداء4 سے 38سال تک 1لاکھ 12ہزار904طلباء4 وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں کل 515گریجوایٹس کو ڈگریاں عطا کی گئیں جن میں سے13طلبہ کوپی ایچ ڈی، 20 طلبہ کوایم فل، 47 طلبہ گولڈ میڈلز، 44 طلبہ کو سلور میڈلز اور 391 طلہ کو بی ایس، بی ایس سی اور ایم اے ، ایم ایس سی کی ڈگریاں عطا کی گئیں۔دریں اثنا،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بغداد الجدید کیمپس میں 2عدد نوتعمیر شدہ گرلز ہاسٹلز کا افتتاح کیا۔ گورنرپنجاب نے نوتعمیر شدہ عمارت کامعائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق، کمشنر بہاول پور ڈویڑن نیئر اقبال ، ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا،یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ گرلز ہاسٹلز کی تعمیر پر18کروڑ94لاکھ 71ہزار روپے لاگت آئی ہے۔بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ملازمین اور اساتذہ کرام کے لئے نئے تعمیر شدہ 68مکانات کا افتتاح کیا۔ یہ مکانات مختلف کیٹگریز کے ہیں جن میں ملازمین اور اساتذہ کی رہائش گاہیں شامل ہیں۔ 68نوتعمیر شدہ مکانات کے اس منصوبہ پر 29کروڑ15لاکھ33ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com