We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نواز شریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے، وفاقی وزیرِ اطلاعات

نواز شریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے، وفاقی وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد(یو این این)وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، ہماری عوام کے ساتھ ڈیل ہے لوٹنے والوں کے ساتھ نہیں، نواز شریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ محمد بن سلمان عرب دنیا میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، وہ کہاں کرپٹ آدمی کو ریلیف دینے کا کہہ سکتے ہیں، نواز شریف کو عدالت نے ضمانت دی ہے، جن خامیوں کی وجہ سے ضمانت ہوئی ان کو ختم کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ہر جگہ ڈیل نہیں ہوتی نہ عمران خان ڈیل والے آدمی ہیں، کسی ملک نے نواز شریف کے لیے کوئی بات نہیں کی، نیب آزاد ادارہ ہے ہم اسے کنٹرول نہیں کرتے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف صاحب کا اب جیل آنا جانا لگا رہے گا، کچھ لوگوں نے پوچھا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، اب ان لوگوں کو سمجھ آ گئی ہوگی کہ نام کیوں ڈالا۔انھوں نے کہا ’خوشی ہوئی کل مسلم لیگ ن کے لوگوں نےعدالتوں کی تعریف کی، عجب منطق ہے کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں صحیح خلاف آئے تو نظام غلط ہے، نواز شریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں، چاہتے ہیں عوام کا لوٹا ہوا پیسا واپس پاکستان آئے۔‘فواد چوہدری نے مزید کہا ’نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں گے نہ حسن اور حسین نواز کو باہر رہنے دیں گے، اسحاق ڈار کو بھی لندن میں نہیں رہنے دیں گے، یو کے اور پاکستان میں تحویلِ ملزمان کا معاہدہ ہوا ہے، نواز شریف کو وہیں پہنچائیں گے جہاں وہ کچھ دن پہلے تھے۔‘

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com