We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نواز، مریم اور صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت والا بینچ پھرتبدیل

نواز، مریم اور صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت والا بینچ پھرتبدیل

اسلام آباد(یو این این)سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھرتبدیل ہوگیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرنے والے بینچ کے جج جسٹس عامرفاروق موسم گرما کی تعطیل کے باعث رخصت پرچلے گئے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ایک بار پھر تبدیل ہوگیا۔ جج کی رخصت کے بعد رجسٹرارآفس ہائیکورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا جب کہ نیا بینچ نوازشریف ودیگر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اس سے قبل بھی جسٹس محسن اختر کیانی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے جس کے باعث بینچ تبدیل کیا گیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com