We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب کو خط

نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب کو خط

اسلام آباد(یو این این)چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کیخلاف انکوائری کی جائے تو بڑی کرپشن سامنے آجائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف یہ خط پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں نیب سے پی ایس ایل کے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بے پناہ کرپشن کی۔ اس لئے وہ پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ منظرعام پر نہیں آنے دے رہے، نجم سیٹھی کو آڈٹ رپورٹ پبلک کرنے کیلئے خط بھی لکھا گیا تھا۔ جاوید بدر نے اپنے خط میں نیب کے ادارے سے درخواست ہے کہ پی ایس ایل کا سارا فناشل ریکارڈ فوری قبضے میں لیا جائے۔ نیب اگر نجم سیٹھی اور پی سی بی کیخلاف انکوائری کرے تو بڑی کرپشن کے سامنے آئے گی۔ خط میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پی ایس ایل کو کامیاب کرنے میں بھی ناکام رہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com