We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ناقص خوراک سنگین قومی مسئلہ ، ہماری آئندہ نسل کا مستقبل وابستہ ہے، سمیع اللہ چوہدری

ناقص خوراک سنگین قومی مسئلہ ، ہماری آئندہ نسل کا مستقبل وابستہ ہے، سمیع اللہ چوہدری

ملاوٹ کرنے والا فرد چاہے کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو،رعایت نہ برتی جائے، صوبائی وزیر خوراک کا تقریب سے خطاب
لاہور(یو این این )صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جتنی زیادہ مستحکم ، موثر اور مہارت یافتہ ہوگی پنجاب کے ہسپتال اتنے ہی غیر آباد ہوں گے، وہ منگل کے روز مقامی ہوٹل میں ’’ ورلڈ فوڈ ڈے ‘‘ کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ مشیر وزیراعلی پنجاب خرم خان لغاری، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان یونس ، سیکرٹری فوڈ شوکت علی ، کوارڈینیٹر پاکستان فوڈ فورٹیفکیشن الائنس خواجہ مسعود کے علاوہ یونیسف ، نیوٹریشن انٹرنیشنل ، گین ، پاکستان بناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی تقریب میں موجودتھے۔صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے مزید کہا کہ ناقص خوراک ایک قومی اور سنگین مسئلہ ہے جس سے ہماری آئندہ نسل کا مستقبل وابستہ ہے ۔ جس کے حل کے لئے ہم بھرپور انداز میں کوشاں ہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اس سلسلے میں تجاویز اکٹھی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیوٹریشن ایمرجنسی کا سامنا ہے ، ہماری آبادی کا زیادہ تر حصہ غذائی قلت کا شکار ہے اور جو غذائی اجناس ہمیں دستیاب ہیں ان میں ضروری نمکیات کی کمی ہے ۔اکثر بچوں اور خواتین میں خون کی کمی پائی جاتی ہے۔ سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے چکی کے آٹے ، دودھ و تیل اور دوسری اشیاء کے قوانین کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق لانے کے لئے روڈ میپ پر عمل پیرا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والا فرد چاہے کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اس سے رعایت نہ برتی جائے گی۔قبل ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی زیرو ہنگر کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ملاوٹ سے پاک بہتر معیاری خوراک کی عوام تک دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ناقص خوراک بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی ہی ہمارے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار اب 36اضلاع تک وسیع ہوچکا ہے ہماری ٹیمیں سانٹیفک انداز میں 24گھنٹے کام کرتے ہوئے عوام دشمن عناصر کو سامنے لاتی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اب تک 3جدید لیب اور ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جس سے اب تک 35ہزار افراد نے تربیت حاصل کی ہے۔ تقریب کے آخر میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شیلڈز دیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com