We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نادرا سے اسلحہ لائسنس کو رجسٹرڈ نہ کروانے پر منسوخ کردیاجائیگا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب

نادرا سے اسلحہ لائسنس کو رجسٹرڈ نہ کروانے پر منسوخ کردیاجائیگا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب

لاہور(یو این این )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنسنگ کے حوالے سے لاہور سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عدنان ارشداولکھ،ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل بلال الیاس اور سیکشن آفیسر کامران اشرف بھی شریک تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ نادرا کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے اسلحہ لائسنس کے طریقہ کار کو جلد ا زجلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو اسلحہ لائنس ہولڈر اپنے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن نادرا سے نہیں کروائیں گے 31 دسمبر2018 ء کے بعد ان کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دئیے جائیں گے۔اس ڈیڈ لائن کے بارے میں پہلے بھی میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے لہٰذا ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ نادرا کے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ عوام کو رجسٹریشن کے معاملات میں سہولیات مہیا کریں اور اس طریقہ کار کو پور ے پنجاب میں عمل میں لائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل نے کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کو اب تک نادرا سے رجسٹرڈ ہونے والے لائسنسوں کے متعلق بریف کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com