We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نئے وزیراعظم کے لئے عمران خان اور شہبازشریف میں ون ٹو ون مقابلہ

نئے وزیراعظم کے لئے عمران خان اور شہبازشریف میں ون ٹو ون مقابلہ

اسلام آباد(یو این این)ملک کے نئے وزیراعظم کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، وزیراعظم کے لئے عمران خان اور شہباز شریف میں ون ٹوون مقابلہ ہوگا۔سیکرٹری قومی اسمبلی 3بجے تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے، جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔عمران خان اور شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔عمران خان کے 10ارکان تجویز اور تائید کنندگان ہیں ، تجویز تائید کنندہ میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے شامل ہیں۔شہبازشریف کے 7 تجویز اور تائید کنندگان میں ن لیگ اور جے یو آئی شامل ہیں، پیپلزپارٹی نے شہباز شریف کا تجویز یا تائید کنندہ بننا پسند نہیں کیا۔ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کل سہ پہر ساڑھے 3بجے ہوگا، قومی اسمبلی کے قواعد کے تحت انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہوگا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی اپنے ووٹوں کے ذریعے وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے، امیدوار کو سادہ اکثریت نہ مل سکی تو دوسرے مرحلے میں دوبارہ ووٹنگ ہوگی،اسپیکر گنتی کے بعد امیدوارں کوملنے والے ووٹوں کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ18اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com