We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نئی نسل کلام اقبالؒ کا مطالعہ کرے، ہما یو ں اخترخان

نئی نسل کلام اقبالؒ کا مطالعہ کرے، ہما یو ں اخترخان

فکر اقبالؒ کو عام نہ کرنے کی وجہ سے آج پاکستان میں تعصب اور فرقہ واریت فروغ پا رہی ہے

لاہور (یو این این ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہما یو ں اختر خان نے کہاہے کہ نئی نسل کلام اقبالؒ کا مطالعہ کرے علامہ محمد اقبالؒ کے کلام نے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی تڑپ پیدا کی انہوں نے ہی ایک آزاد اسلامی مملکت کا تصور پیش کیا علامہ اقبال ؒ نے ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر کرتے ہوئے ان میں عقابی روح کو بیدار کرنے کیلئے فکروعمل کی نئی راہیں متعین کیں ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے کینٹ پار ٹی آ فس میں کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہ فکر اقبال کو عام نہ کرنے کی وجہ سے آج پاکستان میں قومیت و لسانیت کا تعصب اور فرقہ واریت فروغ پا رہی ہے اگر ہم علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیں تو قومی و ملی مسائل ختم ہو جائیں گے وطن عزیز ترقی کی راہ پر چل نکلے گا علامہ اقبال 19 ویں صدی کے ولی اللہ ہے آپ نے خودی کی تربیت کے لیے شرف انسانیت کو اعلیٰ مدارج سے روشناس کرایا انہو ں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ جیسی ہستیوں کی فکر کو بھولنا سب سے بڑی بدقسمتی ہے اقبال کے پاکستان کو موجود ہ سنگین سیاسی،سماجی ،معاشی صورتحال سے نکالنے کے لیے مصور پاکستان کے افکارونظریات اور تعلیمات کی روشنی کردار کی ادائیگی وقت کا اولین تقاضا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com