We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نئی دہلی: مندر کے پجاری کی جانب سے صدر جمہوریہ ہند رام کو قتل کی دھمکی آمیز کال موصول

نئی دہلی: مندر کے پجاری کی جانب سے صدر جمہوریہ ہند رام کو قتل کی دھمکی آمیز کال موصول

نئی دہلی(یو این این) محکمہ پولیس میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک پجاری کی جانب سے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو قتل کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ۔ اس کے بعد فوراً انٹیلی جنس افسران حرکت میں آ گئے۔ سب سے پہلے آنے والی فون کال کو ٹریس کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ فون کرنے والا شخص چراکّل مندر کا پجاری جے رمن ہے۔ تصدیق کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پجاری نے بتایا کہ وہ نشے کی حالت میں تھا اور پولس کنٹرول روم کو فون کر کے صدر جمہوریہ کے قتل کی دھمکی دیکر سوگیا تھا۔ جے رمن کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح نیند سے بیدار ہوا تو سب کچھ بھول چکا تھا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com