We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نئی حکومت 40بلین تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کر ے،مسلم لیگ

نئی حکومت 40بلین تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کر ے،مسلم لیگ

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا ممبر ہونے کی وجہ سے درآمدات پر پابندی نہیں لگاسکتے ،برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا
لاہور(یو این این) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و ترجمان پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہیکہ نئی حکومت 40بلین تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ بڑھتا ہوا تجارتی و مالی خسارہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ لاہور کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ممبر ہونے کی وجہ سے ہم درآمدات پرپابندی نہیں لگا سکتے اس لیے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ کو کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے صرف ایک بلین ڈالر پاکستان آئے ہیں اس لیے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے سکیم میں مزید توسیع کی جائے اور اس کافیصلہ نئی آنے والی حکومت پر ڈال دیا جائے کیونکہ نئی حکومت کا اپنا ایک نیا ویژن ہے اور اسے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اس لیے ایمنسٹی سکیم کے فوائد سے استفادہ اٹھاتے ہوئے اس کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں اور حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com