We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نئی حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے، شفیق اے نقی

نئی حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے، شفیق اے نقی

نئی تجارتی پالیسی کا فوری اعلان، نئی منڈیوں کی تلاش ،بیرون ملک نمائشوں سے برآمدات میں اضافہ ہوگا
لاہور(یو این این)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے کہا ہے کہ نئی حکومت معاشی استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے اور اس کیلئے نئی ترمیم شدہ تجارتی پالیسی کا فوری اعلان کیا جائے اور تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز کو استعمال میں لاکر پاکستانی مصنوعات کیلئے لیے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک صنعتی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ پاکستان مصنوعات کی کھپت میں اضافہ سے ملکی برآمدات بڑھ سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے اقدامات کرے ۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے سستی توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ خطے کے دیگر ممالک میں گیس اور بجلی کے نرخ پاکستان کے مقابلے میں پچاس فی صدتک کم ہیں اس کے علاوہ وہاں کم اجرتوں پر دستیاب افرادی قوت کے باعث ان ممالک کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوگا اس لیے گیس اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ صنعتی پیداوار پر آنے والی لاگت میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں جاری مسابقت میں پیچھے رہی ہیں اور اسی وجہ سے ان کی جگہ دیگر ممالک کی مصنوعات لے رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ برآمدا ت میں اضافہ کیلئے مراعات اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادا کیے جائیں کیونکہ برآمدات کنندگان سرمائے کی کمی کا شکار ہیں برآمدات میں کمی کی ایک یہ بھی اہم وجہ ہے اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ برآمدات کسی بھی ملک کی معیشت کے استحکام کی ضامن ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com