We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، چیئرمین نیب

میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، چیئرمین نیب

شواہد کے بغیر کسی ملزم کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی،تمام اقدامات ٹھوس شواہد کی بنیاد پرہی اٹھائے جاتے ہیں
تفتیشی عمل میں مداخلت اور کسی قسم کی رعایت کا تصور نیب میں موجودنہیں، دورہ لاہور کیے موقعہ پر جسٹس جاوید اقبال کی گفتگو
لاہور (یو این این) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس جاوید اقبال نے جمعرات کے روز نیب لاہور آفس کا دورہ کیاجہاں انہیں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہورکیجانب سے لاہور بیورو کی مجموعی کارکردگی اور زیرِ تفتیش کیسز پر جامع بریفنگ دی گئی۔اپنے دورے کے دوران چیئر مین نیب نے میگا کرپشن کیسز جن میں56کمپنیز کیس ، پیراگون سٹی سکینڈل، آشیانہ اقبال کرپشن کیس اور پنجاب پولیس فنڈز میں مبینہ بدعنوانی کے کیسز میں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن فری پاکستان کے خواب کو تعبیر بخشنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔چیئر مین نیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے جس کیلئے میرٹ،شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے جائیں۔چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب کسی ملزم کے میڈیا ٹرائل کے حق میں نہیں جبکہ نیب کے قانونی اقدامات بذات خود میڈیا ٹرائل کا شکار ہیں تاہم میڈیا سے درخواست ہے کہ نیب سے متعلق خبریں ترجمان نیب سے تصدیق کے بعد چلائیں اور اس سلسلے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔نیب میں شواہد کے بغیر کسی ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی تاہم نیب کے تمام اقدامات ٹھوس شواہد کی بنیاد پرہی اٹھائے جاتے ہیں۔ نیب کی حوالات میں قید ملزمان کو آئین کی روشنی میں دی جانیو الی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب میں تمام ملزمان کو نا صرف جیل مینول سے بڑھ کر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ انکی عزتِ نفس کا آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے باقاعدہ خیال بھی رکھا جا رہا ہے تاہم تفتیشی عمل میں مداخلت اور کسی قسم کی رعایت کا تصور نیب میں موجودنہیں۔نیب صرف اور صرف میرٹ، ٹھوس شواہد اور قانون کیمطابق بدعنوان عناصر کیخلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے تک یقین رکھتا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com