We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، جسٹس جاوید اقبال

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، جسٹس جاوید اقبال

کرپشن فری پاکستان کے لئے پر عزم ہیں ،عوام کی لوٹی گئی رقوم واپس دلائی جائیں ، چیئرمین کا لاہور میں اجلاس سے خطاب
لاہور (یو این این ) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔ ہم کرپشن فری پاکستان کے لئے پر عزم ہیں اور ہمارے ارادے پختہ ہیں۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور کے دورہ کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی خصوصا میگا کرپشن کیسز ، پنجاب میں 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کی پیشرفت، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹیو کمپنیوں کی طرف سے عوام سے لوٹی گئی رقوم کی قانون کے مطابق واپسی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر یقین رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے چہرہ نہیں بلکہ مقدمہ کو دیکھنے کا اصول اپناتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ 11ماہ میں 476افراد کو گرفتار کیا، 216افراد کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال، 239افراد کے خلاف انکوائریاں، 79 انویسٹی گیشنز، 340افراد کے خلاف بدعنوانی ریفرنس متعلقہ معزز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جبکہ2410ملین روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اند ر مکمل کیا جائے۔مقررہ وقت کے اندر شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز مکمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی جمع پونجی لوٹنے اورمقررہ مدت کے اندر پلاٹس نہ دینے کی صورت میں نیب قانون کے مطابق عوام کی لوٹی ہوئی رقوم متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں /کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے لے کر نہ صرف متاثرین کو واپس دلوائے گا بلکہ ذمہ داروں کیخلاف قانو ن کے مطابق کارروائی ہوگی۔انہوں نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی نگرانی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو بھرپور سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس کو مستقبل میں مزید بہتر بنایا جائیگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com